ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنس راج اہیر آج ڈرگ لاء انفورسمنٹ سے متعلق پہلی قومی کانفرنس کا ا فتتاح کریں گے 

ہنس راج اہیر آج ڈرگ لاء انفورسمنٹ سے متعلق پہلی قومی کانفرنس کا ا فتتاح کریں گے 

Thu, 22 Mar 2018 21:45:07    S.O. News Service

نئی دہلی22مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امورِ داخلہ کے وزیرمملکت جناب ہنس راج اہیر کل یہاں منشیات سے متعلق قانون کے نفاذ کے سلسلے میں دو روزہ پہلی قومی کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد امور داخلہ کی وزارت کے تحت منشیات کی روک تھام کے بیورو(این سی بی) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ 24 مارچ 2018 کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔اس کانفرنس میں پچاس سے زائد ریاستی اور قانون کا نفاذ کرنے والی ا یجنسیاں جو منشیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام میں مصروف ہیں، شرکت کریں گی۔ ان ایجنسیوں میں ریاست کی پولیس فورس، ریاست کے محکمہ آبکاری، سرحدوں کی نگرانی کرنے والی فورسز، مرکزی مسلح پولیس فورس(سی پی ایف)، مالیہ انٹیلی جنس کی ڈائریکٹوریٹ(ڈی آئی آر)، سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس(سی بی این)، سی بی آئی اور دوسری مرکزی ایجنسیاں جو منشیات کی روک تھام مصروف ہیں، وہ شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں 110 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس کے عاملہ اجلاس میں ہندوستان میں منشیات کے غیرقانونی تجارت کا وسیع پس منظر، مالی تفتیش اور غیرملکی نیز سائبر تفتیش جیسے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔کانفرنس میں شرکت کرنے والی متعدد ایجنسیاں اپنے مقالے پیش کریں گی اور ان کے علاوہ اہم موضوعات پر بھی خصوصی مقالے پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ اور غیرملکی قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیاں بھی اپنے تجربات کا تبادلہ کرے گی۔کانفرنس میں منشیات سے متعلق قانون کے نفاذ کے خاکے پر غوروخوض کے علاوہ متعدد سفارشات پیش ہونے کی امید ہے۔


Share: